حیدرآباد

اے بی وی پی کارکنوں نے پرگتی بھون کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی

اے بی وی پی کارکنوں اور پولیس کے درمیان بحث وتکرار ہوگئی اور احتجاج کے نتیجہ میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔پولیس نے اے بی وی پی کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ان احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ وزیراعلی کو اس معاملہ پر ردعمل ظاہر کرنا چاہئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ کے لیک ہونے کے معاملہ میں اے بی وی پی نے حیدرآباد میں وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کے کیمپ آفس پرگتی بھون کے محاصرہ کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
پرجا دربار صرف پروپگنڈہ: خاتون کو لڑکی کی تعلیم کیلئے ایک لاکھ کا چیک حوالے
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات، دلت طالب علم دھننجے کی شاندار کامیابی، اے بی وی پی کو شکست
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

اس موقع پر اے بی وی پی کارکنوں اور پولیس کے درمیان بحث وتکرار ہوگئی اور احتجاج کے نتیجہ میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔پولیس نے اے بی وی پی کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ان احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ وزیراعلی کو اس معاملہ پر ردعمل ظاہر کرنا چاہئے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت طلباء اور بے روزگاروں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔ انہوں نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے چیئرمین اور سکریٹری کو فوری طور پر برخاست کرنے اور وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے برسرخدمت جج کے ذریعہ اس معاملہ کی جانچ کی جائے۔