تلنگانہ

تلنگانہ: پداپلی ضلع میں غیر قانونی طورپر چاول کی منتقلی۔ پانچ لاریاں ضبط

تفصیلات کے مطابق،سیول سپلایزڈپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ رائس مل کے مالکان چاول کو لاریوں کے ذریعے غیر قانونی طریقہ سے منتقل کر رہے ہیں۔ اطلاع پر فوری طور پر چھاپے مارے گئے اور گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے سلطان آباد علاقہ میں واقع دو رائس ملوں سے غیر قانونی طور پر چاول منتقل کیے جا رہے تھے۔ اس سلسلہ میں ٹاسک فورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ لاریاں ضبط کرلی۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ


تفصیلات کے مطابق،سیول سپلایزڈپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ رائس مل کے مالکان چاول کو لاریوں کے ذریعے غیر قانونی طریقہ سے منتقل کر رہے ہیں۔ اطلاع پر فوری طور پر چھاپے مارے گئے اور گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔


تلاشی کے دوران ان لاریوں میں تقریباً 35لاکھ روپے مالیت کا چاول موجود ہونے کی تصدیق ہوئی، جسے موقع پر ہی ضبط کر لیا گیا۔ اس کے بعد دونوں رائس ملوں میں تفصیلی جانچ کی گئی جس میں حکام کو بڑی بے ضابطگیوں کا پتہ چلا۔

جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ ان دونوں ملوں میں جملہ 18کروڑ 78لاکھ روپے مالیت کے 8ہزار 500سو میٹرک ٹن چاول کا غیر قانونی لین دین ہوا ہے۔ حکام نے بتایا کہ رائس مل مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔