سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ہم دنیا کے کئی مسائل حل کرنے کے اہل:موہن بھاگوت

آرایس ایس سربراہ نے کہا کہ ہندوستان تاریخی طور پر چیزوں کا جائزہ لینے سائنسی اپروچ رکھتا تھا لیکن حملوں کی وجہ سے ہمارے نظام تباہ ہوگئے اور ہمارا علمی کلچر بکھر گیا۔

ناگپور: راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے جمعرات کے روز کہا کہ ملک کی روایتی علمی اساس کے بارے میں ہر ہندوستانی میں بنیادی معلومات ہونی چاہئے۔ وہ ضلع ناگپور میں آریہ بھٹ آسٹرونومی پارک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
ذات پات کے اختلافات دور کرنے خصوصی کوششیں ضروری: موہن بھاگوت

انہوں نے کہا کہ سبھی کو یہ بنیادی معلومات ہونی چاہئیں کہ ہماری کیا روایات ہیں۔ جنہیں تعلیمی نظام اور لوگوں کے درمیان عام بات چیت کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 آرایس ایس سربراہ نے کہا کہ ہندوستان تاریخی طور پر چیزوں کا جائزہ لینے سائنسی اپروچ رکھتا تھا لیکن حملوں کی وجہ سے ہمارے نظام تباہ ہوگئے اور ہمارا علمی کلچر بکھر گیا۔

a3w
a3w