تلنگانہ
تلنگانہ: پالیرو واگو سے غیر قانونی ریت کی منتقلی
مقامی دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ کئی بار حکام سے شکایت کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس پر وہ سخت ناراض ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم کے پالیرو واگو سے غیر قانونی ریت کی منتقلی جاری ہے۔
مقامی دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ کئی بار حکام سے شکایت کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس پر وہ سخت ناراض ہیں۔
ان کا الزام ہے کہ رام چندرا پورم گاؤں میں روزانہ درجنوں ٹریکٹروں کے ذریعہ ریت کی منتقلی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے دور میں بھی ریت کی منتقلی ہوتی رہی، اور حکام کی توجہ دلانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع مستقر میں قتل کی واردات
دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ حکام ریت مافیا کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ ان کی شکایت ہے کہ دیہات میں غریب لوگ اگر اپنے لئے گھر بنانا چاہیں تو ریت دستیاب نہ ہونے کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔