تلنگانہ

تلنگانہ سردی کی لپیٹ میں، مزید اضافہ کی پیش قیاسی

عوام سویٹرس‘ ٹوپیوں اور مفلرس کااستعمال کررہے ہیں۔ چائے خانوں پر عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ صبح کے اوقات میں ضلع کے بیشتر مقامات پر عوام آگ تاپتے نظر آرہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ ان دنوں سردی کی لپیٹ میں ہے گزشتہ 5 یوم سے ریاست کے کئی مقامات پر متواتر درجہ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے شدید سردی کی وجہ سے عوام کا برا حال ہے سردی سے بچے اور معمرین شدید متاثرہیں صبح کی اولین ساعتوں سے ہی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے

 عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت16 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جارہا ہے رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہورہی ہے ضلع میں گزشتہ5 یوم سے سورج کی کرنیں غائب ہیں محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کی پیش قیاسی کی ہے۔

عادل آباد میں گرم ملبوسات کی خرید و فروخت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ عوام سویٹرس‘ ٹوپیوں اور مفلرس کااستعمال کررہے ہیں۔ چائے خانوں پر عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ صبح کے اوقات میں ضلع کے بیشتر مقامات پر عوام آگ تاپتے نظر آرہے ہیں۔