حیدرآباد

گوگل کمپنی کے نائب صدرنے وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی سے ملاقات کی

گوگل کمپنی کے نائب صدرچندرشیکھرتوٹا نے وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: گوگل کمپنی کے نائب صدرچندرشیکھرتوٹا نے وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات
حیدرآباد میں زیرزمین برقی کیبلس کی تنصیب کے منصوبہ کا جائزہ لینے کی ضرورت: ریونت ریڈی
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز

ذرائع کے مطابق وزیراعلی کی قیامگاہ پر ہوئی اس خیرسگالی ملاقات میں اس تلگوریاست میں سرمایہ کاری کے مسئلہ پر بات چیت ہوئی۔چندرشیکھرنے حکومت تلنگانہ کے ساتھ مل کرکام کرنے کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

انہوں نے وزیراعلی سے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے ہر شعبہ میں تبدیلی ہوگی۔وہ زراعت، تعلیم اورصحت کے شعبوں میں ڈیجیٹل ایجنڈہ کو ترقی دینے کے لئے شراکت کیلئے پُرجوش ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گوگل،وسیع ٹکنالوجی اورمہارت کی حامل کمپنی ہے جس کے ذریعہ تلنگانہ کے شہریوں کی ضروریات کی تکمیل ہوسکے گی۔

وزیراعلی نے گوگل میاپس اورگوگل ارتھ پلیٹ فارمس کے استعمال کے ذریعہ روڈسیفٹی کی بہتری پر بھی بات چیت کی۔س موقع پر ریاستی وزرا کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اورسریدھربابو بھی موجود تھے۔