کھیل
شاہین آفریدی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیاہے۔ اس موقع پر سرفراز احمد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنے بیٹے عبداللّٰہ کو کندھے پر بٹھائے چل رہے ہیں۔
جدہ: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ بولر نے حرم شریف سے اپنے مداحوں کیلئے احرام باندھے تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں ’الحمد اللّٰہ‘ لکھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیاہے۔ اس موقع پر سرفراز احمد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنے بیٹے عبداللّٰہ کو کندھے پر بٹھائے چل رہے ہیں۔
a3w