حیدرآباد

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری

حیدرآباد: تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے سال اول اور دوم کے نتائج نامپلی میں واقع انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دفتر میں جاری کئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے سال اول اور دوم کے نتائج نامپلی میں واقع انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دفتر میں جاری کئے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

اس سال 15 مارچ سے 5 اپریل تک ریاست میں منعقدہ انٹر امتحانات میں جملہ9.47 لاکھ طلباء نے شرکت کی تھی۔

سال اول کے امتحان میں 4,33,082 طلبہ نے شرکت کی تھی جن میں سے 2,72,208 کامیاب قراردیئے گئے۔

سال اول کا نتیجہ 62.85 فیصد رہا۔سال دوم میں 3,80,920طلبہ نے امتحان تحریر کیا تھا جس میں سے 2,56,241 طلبہ کامیاب قراردیئے گئے۔

سال دوم کانتیجہ 67.27 فیصد رہا۔

ذریعہ
یواین آئی