جرائم و حادثات

خاندانی جھگڑے، خاتون کی بچوں کے ساتھ تالاب میں کود کرخودکشی

حیدرآباد: خاندانی جھگڑوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے اپنے بچوں کے ساتھ تالاب میں کود کرخودکشی کرلی۔

حیدرآباد: خاندانی جھگڑوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے اپنے بچوں کے ساتھ تالاب میں کود کرخودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم کے ستوپلی میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق 40 سالہ پی مرودولا، 8سالہ پرگیان اور5سالہ مہان ستوپلی ٹاون کی این ٹی آرکالونی کے رہنے والے ہیں۔

خاتون نے اپنے بچوں کے ساتھ کل شب تماراچیروتالاب میں کود کرخودکشی کرلی۔

منگل کی صبح ان کی لاشیں تالاب سے نکالی گئیں۔

پولیس نے کہا کہ خاتون کے ارکان خاندان کی شکایت پر ایک معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w