تلنگانہ
تلنگانہ: تشدد سے متاثرہ جینور منڈل میں ہنوز انٹرنیٹ خدمات بند
تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے جینور منڈل میں 4 ستمبر کو ہوئے تشدد کے بعد سے ہنوز انٹرنیٹ خدمات بحال نہیں کی گئی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے جینور منڈل میں 4 ستمبر کو ہوئے تشدد کے بعد سے ہنوز انٹرنیٹ خدمات بحال نہیں کی گئی ہیں۔
ضلع کے ایجنسی منڈلوں جیسے کیرامیری، تریانی، جینور، سرپور (یو)، لنگاپور منڈلوں میں انٹرنیٹ خدمات بحال نہ ہونے سے مقامی افراد کو مشکلات کاسامنا ہے۔
ہر چیز آن لائن ہونے کی وجہ سے صارفین اور تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے۔
انٹرنیٹ خدمات کی کمی کی وجہ سے مقامی افراددیگر علاقوں کے بارے میں معلومات حاصل نہیں کرپارہے ہیں۔