حیدرآباد

تلنگانہ گنگا جمنی تہذیب کی بہترین مثال ہے: کے ٹی آر

کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ گذشتہ 10برسوں سے تلنگانہ میں مکمل طور پر امن وآمان برقرار ہے۔ کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونماء نہیں ہوا۔ ریاست تیزی سے ترقی کی سمت گامزن ہے، عوام کے معیار زندگی میں بہتری آرہی ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ریاست تلنگانہ گنگا جمنی تہذیب کی بہترین مثال ہے۔ آج تلنگانہ بھون میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے کے ٹی راما راؤ اور وزیر داخلہ محمد محمود علی کی موجودگی میں بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ گذشتہ 10برسوں سے تلنگانہ میں مکمل طور پر امن وآمان برقرار ہے۔ کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونماء نہیں ہوا۔ ریاست تیزی سے ترقی کی سمت گامزن ہے، عوام کے معیار زندگی میں بہتری آرہی ہے۔

 ایسے میں دور اندیشی اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقی کے عمل کو برقرار رکھنا چاہئے۔ کانگریس اور بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں کے پاس عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوئی منصوبہ ومنشور نہیں ہے۔

 عوام کو ووٹ بینک کی طرح استعمال کرنا اور ان کا استحصال کرنا ہی ان پارٹیوں کا وتیرہ رہا ہے۔ انہوں نے عوام کو ان مفاد پرست جماعتوں کے مکر وفریب سے چوکنا رہنے کا مشورہ دیا۔

 آج بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں بی جے پی کے ریاستی عاملہ کمیٹی کے رکن نندو جناردھن ریڈی، ای ایف سی او ڈائرکٹر ایم دیویندر ریڈی، پی لکشمن یادو، سابق کانگریس رکن پارلیمنٹ آنند بھاسکر، اے کونڈل ریڈی و دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر رکن قانون ساز کونسل ایم ایس پربھاکر راؤ، شیخ عبداللہ سہیل و دیگر موجود تھے۔