تلنگانہ جاگروتی کی 3جنوری کو اندراپارک پر بی سی مہا سبھا، کویتا کے ہاتھوں پوسٹرس کا رسم اجرا
صدرتلنگانہ جاگروتی ورکن قانون ساز کونسل بی آرایس کلواکنٹلہ کویتا نے آج بی سی مہاسبھا کے پوسٹرس کی رسم اجراءعمل میں لائیں۔تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے ساوتری بائی پھولے کی یوم پیدائش کے موقع پر 3جنوری کو اندرا پارک پر مہا سبھا کا انعقاد عمل میں لایاجائے گا ۔
حیدرآباد: کاماریڈی ڈیکلریشن پر مکمل عمل آوری اورپسماندہ طبقات کو مجالس مقامی اداروں میں 42فیصد تحفظات کی فراہمی کے مطالبہ پر حکومت پر دباﺅ ڈالنے کی غرض سے تلنگانہ جاگروتی کے زیر اہتمام 3جنوری کو اندراپارک پر عظیم الشان اجلاس عام کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
اس سلسلہ میں صدرتلنگانہ جاگروتی ورکن قانون ساز کونسل بی آرایس کلواکنٹلہ کویتا نے آج بی سی مہاسبھا کے پوسٹرس کی رسم اجراءعمل میں لائیں۔تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے ساوتری بائی پھولے کی یوم پیدائش کے موقع پر 3جنوری کو اندرا پارک پر مہا سبھا کا انعقاد عمل میں لایاجائے گا ۔
اور مجالس مقامی انتخابات میں پسماندہ طبقات کو 42فیصد تحفظات کی فراہمی کا مطالبہ کیا جائے گا۔بی سی مہا سبھا کو تلنگانہ راشٹرا سرپنچ سنگم جوائنٹ ایکشن کمیٹی ‘تلنگانہ ودیارتھی جے اے سی کے ساتھ ساتھ عوامی اور مختلف طبقاتی تنظیموں کی تائید وحمایت حاصل ہے۔
سرپنچ اسوسی ایشن جے اے سی کے ریاستی صدر ایس یادیا گوڑ نے اعلان کیاکہ وہ بی سی طبقات کےلئے رکن قانون ساز کونسل کویتا کی جدوجہد کی بھر پور تائید وحمایت کرتے ہیں اور کویتا کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ مہا سبھا میں کثیر تعداد میں سرپنچ شرکت کریںگے اور اپنے حقو ق کے حصول کےلئے آواز بلند کریںگے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کے کویتا نے کہاکہ کانگریس حکومت پسماندہ طبقات کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔خصوصیت کے ساتھ مجالس مقامی اداروں کے انتخابات میں بی سی طبقات کےلئے تحفظات میں اضافہ کے معاملہ پر ریاستی حکومت وقت ضائع کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس حکومت برسراقتدار آکر زائد از ایک سال کاعرصہ گزرچکا ہے لیکن چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بی سی طبقات سے کئے گئے وعدوں میں ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیاہے۔کویتا نے کہاکہ کاماریڈی ڈیکلریشن پر مکمل عمل آوری اور تحفظات میں اضافہ کے مطالبہ پر بی سی مہاسبھا منعقد کی جارہی ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں شرکت کے ذریعہ مہا سبھا کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج کے سامنے تلنگانہ اسٹوڈنٹ جے اے سی نے بی سی مہا سبھا کے پوسٹرس کی اجرائی عمل میں لائی۔
اس موقع پر جے اے سی لیڈرس نے کہاکہ کاماریڈی ڈیکلریشن اور مقامی اداروں نے پسماندہ طبقات کے تحفظات میں اضافہ کےلئے وہ ایم ایل سی کویتا کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور طلبہ برادری ایسے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔پوسٹرس کی رسم اجرائی کے موقع پر بی سی تنظیموں کے قائدین شیوا شنکر‘راجیش‘کرشنا چاری‘ہری‘کمار سوامی‘وی ساگر‘بالکرشنا‘سرینواس‘ایس چاری‘مرلی‘این ویرنا‘لنگم‘اشوک اور دوسرے موجود تھے۔