تلنگانہ

خاتون کی آواز سن کر وزیراعلی تلنگانہ رک گئے: ویڈیو وائرل

تلنگانہ کے سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی عیادت کے بعد اسپتال سے واپسی کے دوران ایک خاتون کے آواز دینے پر وزیراعلی ریونت ریڈی رک گئے جنہوں نے قریب جاکر اس کے مسئلہ کی سماعت کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی عیادت کے بعد اسپتال سے واپسی کے دوران ایک خاتون کے آواز دینے پر وزیراعلی ریونت ریڈی رک گئے جنہوں نے قریب جاکر اس کے مسئلہ کی سماعت کی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
سادات بیت المال فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق سادات میں راشن کی تقسیم
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
حیدرآباد میں زیرزمین برقی کیبلس کی تنصیب کے منصوبہ کا جائزہ لینے کی ضرورت: ریونت ریڈی
ایل آر ایس درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری، فیس پر خصوصی رعایت

اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کل ریونت ریڈی، چندرشیکھرراوکی عیادت کے بعد واپس ہورہے تھے۔ان کے ساتھ عہدیدار بھی تھے۔

ان کو دیکھ کر ایک خاتون نے آواز دی جس پر وہ رک گئے۔انہوں نے خاتون سے ملاقات کی۔اس خاتون نے کہاکہ اس کا بچہ اس اسپتال میں زیرعلاج ہے۔اس کے اخراجات کافی زیادہ ہورہے ہیں۔

اس خاتون نے مدد کی خواہش کی جس پر ریونت ریڈی نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عہدیدارکو اس خاتون کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دی۔ریونت ریڈی کے اس قدم کی کافی ستائش کی جارہی ہے۔