تلنگانہ
تلنگانہ:لاری، آٹوزسے ٹکراگئی۔4افرادہلاک
تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 4افرادہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 4افرادہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کی مامنورہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب ایک لاری بے قابو ہو کر آٹوز سے ٹکرا گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کھمبوں سے بھری ایک لاری سڑک کے کنارے کھڑی آٹوز سے ٹکرا گئی۔
یہ حادثہ اتنا شدیدتھا کہ چارافراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے معاملہ درج کرلیا اورلاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔