یوروپ

کناڈا میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد 700 ہوگئی

کناڈا میں منکی پاکس کے کل 681 کیسز درج کئے گئے ہیں۔یہ اطلاع چیف پبلک ہیلتھ آفیسر تھریسا ٹام نے دی ہے۔

اوٹاوا: کناڈا میں منکی پاکس کے کل 681 کیسز درج کئے گئے ہیں۔یہ اطلاع چیف پبلک ہیلتھ آفیسر تھریسا ٹام نے دی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کناڈا میں 22 جولائی 2022 تک منکی پاکس کے کل 681 تصدیق شدہ کیسس درج کئے گئے ہیں، جن میں کیوبیک (331)، اونٹاریو (288)، برٹش کولمبیا (48)، البرٹا (12) اور ساسکیچیوان (2) شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منکی پاکس وائرس متاثرہ شخص کی جلد کے زخموں سے قریبی رابطے کے دوران یا تولیے، بستر اور دیگر اشیاء سمیت ان کی ذاتی یا مشترکہ اشیاء سے براہ راست رابطے میں آنے سے کسی بھی شخص میں پھیل سکتا ہے۔

کناڈا کی ہیلتھ اتھارٹی کے ذریعہ شائع کردہ حفاظتی ہدایات میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زائرین کے آنے کے بعد سطحوں کو صاف کریں، ماسک پہنیں اور ممکنہ طور پر بیمار دوستوں یا رشتہ داروں کے رابطے سے بچیں۔

ہدایات میں علامتی یا متاثرہ لوگوں کو گھر پر رہنے کا سخت مشورہ دیا گیا ہے۔واضح ر ہے کہ منکی پوکس ایک زونوٹک بیماری ہے، جو جانوروں سے انسانوں میں پھیلتی ہے۔