جرائم و حادثات

تلنگانہ:لاری، آرٹی سی بس متصادم،بعض افرادزخمی

میڈارم جاترا جانے کے دوران تلنگانہ کے ضلع جئے شنکر بھوپال پلی میں آرٹی سی بس اور لاری کے متصادم ہونے کے نتیجہ میں لاری ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: میڈارم جاترا جانے کے دوران تلنگانہ کے ضلع جئے شنکر بھوپال پلی میں آرٹی سی بس اور لاری کے متصادم ہونے کے نتیجہ میں لاری ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

یہ حادثہ میڈی پلی کے جنگلاتی علاقہ میں کٹارم-بھوپال پلی مین روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب منچریال ڈپو سے میڈارم کی طرف آنے والی ایک آر ٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس کوئلے سے لدی لاری سے ٹکرا گئی۔

اس حادثہ میں لاری ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ آر ٹی سی ڈرائیور اور دیگر مسافرین معمولی زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے بھوپال پلی اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثہ کے وقت آر ٹی سی بس میں 50 مسافر سوار تھے۔