تلنگانہ

تلنگانہ: انڈسٹریل ایریا میں کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 6 ہلاک، کئی زخمی

دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مزدور تقریباً 100 میٹر دور جا گرے۔ فیکٹری کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی، جب کہ قریبی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق فیکٹری کے اندر مزید افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے پاشامائیلارم صنعتی علاقہ میں پیر کی صبح ایک شدید دھماکہ ہوا۔ یہ دھماکہ سیگاچی کیمیکل فیکٹری میں واقع ریئیکٹر کے پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجہ میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثہ میں6 مزدورہلاک ہوگیے اور کئی مزدور شدید زخمی ہوئے

دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مزدور تقریباً 100 میٹر دور جا گرے۔ فیکٹری کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی، جب کہ قریبی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق فیکٹری کے اندر مزید افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

چونکہ بعض مزدوروں کے موبائل فون بند ہیں، اس لیے ان کے ارکان خاندان سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ زخمیوں کو چندانگر اور اسناپور کے پرائیویٹ اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے 11فائر انجن موقع پر پہنچے اور فائر بریگیڈ عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

سنگاریڈی کے ضلع کلکٹر پراوینیا اور ایس پی پریتوش نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

فیکٹری سے نکلنے والی تیز بو کے باعث آس پاس کے علاقوں میں رہنے والوں کو شدید تکلیف کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد