تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدارآئے گی، بی آرایس کو 25نشستیں ہی ملیں گی:ریونت ریڈی

صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس جیت درج کرے گی۔

حیدرآباد: صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس جیت درج کرے گی۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

ریونت ریڈی جو جاریہ ماہ کے اواخر میں جنوبی ہند کی اس ریاست میں ہونے والے انتخابات کے لئے پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دینے کیلئے دہلی میں سرگرم ہیں نے کل شب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ الزام لگایا کہ بی آرایس پارٹی اور کے سی آرخاندان نے دس سال تک تلنگانہ کو لوٹنے کا کام کیا۔

ایک لاکھ کروڑروپئے اورحیدرآباد واس کے اطراف کی 10ہزارایکڑاراضی کو لوٹنے کا کام کیاگیا ہے۔رقم دے کر ووٹ مانگنے کا کام کیاجارہا ہے۔انہوں نے وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو اور ان کے فرزند وزیرآئی ٹی تارک راما راو سے سوال کیا کہ یادگیر گٹہ لکشمی نرسمہا سوامی مندر میں جاکر مورتی پر ہاتھ رکھتے ہوئے کیا وہ یہ کہیں گے کہ آنے والے انتخابات میں ووٹوں کیلئے کسی کو شراب پلانے کا کام نہیں کریں گے اور رقم نہیں دیں گے۔

وہ یہ بھی کہیں کہ ایمانداری سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان دونوں کی جانب سے دی گئی تاریخ کو وہ بھی حاضر ہوں گے۔یادگیر گٹہ مندر نہیں تو چارمینار کی بھاگیہ لکشمی مندر کے پاس آکر یہ دونوں قسم کھائیں کہ بغیر شراب اور بغیر رقم کے انتخابات لڑیں گے۔

وہ یہاں پر بھی حاضرہونے کیلئے تیار ہیں۔ہمت ہوتو کے چندرشیکھرراو اور کے تارک راما راو اس مندر میں آئیں۔ان کی پارٹی سے پی سی سی، سی ایل پی، تشہیری کمیٹی صدرنشین کوئی بھی لیڈراس مندر میں قسم کھانے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ پرچہ نامزدگیوں کے ادخال سے پہلے امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی 119نشستوں پر امیدواروں کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔بعض نشستوں پر دوبارہ بات چیت کی جارہی ہے۔دوبارہ بات چیت کے بعد صحیح تعداد میڈیا کو بتائی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس اس بات کو یقینی بنائے گی کہ بی آرایس کو تلنگانہ میں 25سے زائد نشستیں حاصل نہ ہونے پائے۔بی جے پی 5نشستوں پر کامیاب ہوگی۔مجلس 6پر کامیاب ہوگی۔بقیہ نشستوں پر کانگریس کامیاب ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں کانگریس برسراقتدارآئے گی۔تلنگانہ میں سونیاگاندھی، راہل گاندھی، پرینکاگاندھی اور ملک ارجن کھرگے کی یاترا نکالی جائے گی۔ان میں بس یاترا اور بڑے بڑے جلسے بھی شامل ہیں۔