تلنگانہ: 6 دکانات میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی
کئی افراد اپنی جان بچانے کیلئے دوڑپڑے۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظرآرہا تھا۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس کے نتیجہ میں چھ دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
حیدرآباد: سکندرآباد میں لوتھ کنٹہ کے علاقہ میں ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ سڑک کے کنارے واقع ایک سائیکل کی دکان میں لگی آگ دیگر دکانوں تک پھیل گئی، جس سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔
کئی افراد اپنی جان بچانے کیلئے دوڑپڑے۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظرآرہا تھا۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس کے نتیجہ میں چھ دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، البتہ بڑے پیمانہ پرمالی نقصان ضرور ہوا۔۔ مقامی افرادنے فوری چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، جس پر فائربریگیڈکے عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا گیا۔
دکانوں میں آگ لگنے کے وقت کوئی موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے جانی نقصان سے بچا جا سکا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑکی اور پھر دیگر دکانوں تک پھیل گئی۔