کھیل

فیفا انڈر۔17 ویمنس ورلڈ کپ کیلئے ہر ممکنہ تعاون: انوراگ ٹھاکر

آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے مطابق آنے والے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام درکار مدد فراہم کرنے حکومت ہرممکنہ اقدام کرے گی۔

نئی دہلی: آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے مطابق آنے والے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام درکار مدد فراہم کرنے حکومت ہرممکنہ اقدام کرے گی۔

مرکزی وزیر اسپورٹس انوراگ ٹھاکر نے دورہ کنندہ کی فیفا ڈائرکٹر جیمی یرزا جنہوں نے یہاں آج ان سے ملاقات کی‘ کو یہ تیقن دیا۔ اس موقع پر فیفا کے کارگزار جنرل سکریٹری سنندو دھر بھی موجود تھے۔

16 ٹیموں کی شرکت سے فیفا ویمنس انڈر۔17 ورلڈ کپ میاچس بھوبنیشور مارگو اور نوی ممبئی میں 11 تا 30 اکتوبر کھیلے جائیں گے۔ اے آئی ایف ایف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ ایک انتہائی ثمر آور دورہ تھا۔

شری انوراگ نے ہمیں تیقن دیا کہ ٹورنمنٹ کی شاندار کامیابی کے لئے حکومت ہند درکار مدد فراہم کرنے ہر طرح کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ وہ سال 2017 میں منعقدہ فیفا انڈر۔17 ورلڈ کپ کے ورثے کو سب مل کر آگے بڑھائیں گے اور مدد اور رہنمائی کے لئے وہ حکومت ہند اور فیفا کے انتہائی شکرگزار ہیں۔ یرزا فی الوقت اس باوقار ٹورنمنٹ کے انعقاد کی تیاریوں کا اندازہ لگانے کے دورہ پر ہیں۔