انٹرٹینمنٹ

جوان نے باکس آفس پر تاریخ رقم کردی، پہلے دن آمدنی کے تمام ریکارڈس توڑ ڈالے

شاہ رخ خان کی فلم جوان نے صرف اپنے افتتاحی دن ہی گجنی کے پہلے ہفتے کے ہندسوں کو عبور کرکے اب تک کی سب سے ریکارڈ اوپننگ درج کی ہے۔

ممبئی: سال 2008 میں جب عامر خان کی فلم گجنی ریلیز ہوئی تھی تو 100 کروڑ کل کی اصطلاح اس سے پہلے کبھی نہیں سنی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے دیوالی کی مبارکباد دی
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ایمیزون پرائم ویڈیو پر اس تاریخ کو ریلیز ہوگی
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری
مجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں: سمیر وانکھیڈے

لیکن پھر وہ ناقابل تصور حققیت بن گئی جب عامر خان اسٹارر گجنی نے ایک نیا معیار قائم کیا اور چار ہفتوں کی دوڑ کے بعد 100 کروڑ روپے کا نشانہ عبور کیا۔ اس نے چار ہفتوں میں 114 کروڑ روپے کمائے۔ اس نے اپنے پہلے ہفتے میں 55.16 کروڑ روپے کی کمائی کی جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ تھا۔

اب شاہ رخ خان تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم جوان نے صرف اپنے افتتاحی دن ہی گجنی کے پہلے ہفتے کے ہندسوں کو عبور کرکے اب تک کی سب سے ریکارڈ اوپننگ درج کی ہے۔ ماضی میں کسی بھی فلم نے ایسی اوپننگ نہیں کی اور نہ ہی ریلیز کے دن ہی 65 کروڑ روپے کمائے۔ یہ جوان نے کر دکھایا ہے، وہ بھی صرف ہندی ورژن میں۔ وہ دن دور نہیں جب کوئی فلم اپنے پہلے دن ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوجائے۔

ہدایت کار ایٹلی کی فلم نے اپنے پہلے ہی دن صرف ہندی ورژن میں 65 کروڑ روپے کمائے۔ اس نے پٹھان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس نے پہلے 55 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

نین تارا اور وجئے سیتوپتی جیسے جنوبی ستاروں کی موجودگی کے ساتھ جنوبی زبانوں کے ورژن سے الگ سے 10 کروڑ روپے کی کمائی ہوئی ہے۔ اس طرح جوان کی پہلے دن کی کمائی 75 کروڑ روپے ہوجاتی ہے۔

جوان وسیع پیمانے پر ہر طبقے کو متاثر کررہی ہے اور ہر درجے کے سینما گھروں میں اس کے تمام شوز ہاؤس فل جارہے ہیں۔

تھیٹر ہاؤس فل کے نشان دکھا رہے ہیں، چاہے وہ ملٹی پلیکس ہو یا سنگل اسکرین۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اب ویک اینڈ پر یہ فلم کمائی کے نئے ریکارڈس قائم کردے گی اور اس کی مجموعی آمدنی کے آنکڑے کہاں تک نکل جائیں گے، اس کا دو چار دن میں پتہ چل جائے گا۔

a3w
a3w