تلنگانہ

ذات پر مبنی سروے کو متفقہ طورپر منظور کرنے پر تمام جماعتوں سے تلنگانہ کے وزیر بی سی ویلفیر کا اظہار تشکر

تلنگانہ کے وزیر بہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران ذات پر مبنی سروے کروانے کا وعدہ کیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران ذات پر مبنی سروے کروانے کا وعدہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ

انہوں نے ذات پر مبنی سروے کو متفقہ طور پراسمبلی میں منظور کرنے پر تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کے خلاف نہیں ہیں۔

ہم نے اس پر تمام جماعتوں کی رائے لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی خواہش ہے کہ کمزور طبقات سماجی، سیاسی اور روزگار کے شعبوں میں ترقی کریں۔

انہوں نے سابق وزیر بی سی ویلفیر پر ناراضگی کا اظہار کیا کیونکہ گذشتہ روز ایوان میں اس بل کو پیش کرنے کے دوران کئی بار ایوان کو گمراہ کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اگر بی سی کے ساتھ مخلص ہیں تو 10 سال میں اس پر بات کیوں نہیں کی؟ تمام لوگوں کی سروے رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی…؟