مہاراشٹرا

وزیر اعظم کے خلاف کسی بھی غیر ملکی کا تبصرہ نا قابل قبول : شرد پوار

پوارنے کہا کہ مودی ہمارے ملک کے وزیر اعظم ہیں اور اگر کسی بھی ملک کا کوئی بھی شخص یا کوئی لیڈر، رکن پارلیمنٹ یا کوئی بھی عہدیدار ہمارے وزیر اعظم کے بارے میں غلط تبصرہ کرتا ہے تو وہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔

ممبئی/نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر شرد پوار نے مالدیپ کے وزراء اور ممبران پارلیمنٹ کے سوشل میڈیا پوسٹس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کیے گئے تبصروں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم کے خلاف کسی بھی غیر ملکی کے تبصرے قبول نہیں کیے جا سکتے۔

متعلقہ خبریں
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
شرد پوار میرے رہنما اور استاد ہیں: اجیت
این سی پی مہاراشٹرا میں مقامی اور بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی : اجیت پوار
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
شردپوار گروپ کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار‘

پوار نے منگل کو ممبئی میں انڈیا الائنس کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ سے پہلے نامہ نگاروں سے کہا کہ اگر کسی دوسرے ملک کا کوئی شخص، لیڈر، اہلکار یا کوئی اور ہمارے وزیر اعظم کے خلاف بولتا ہے تو اسے کسی بھی حالت میں ہم قبول نہیں کر سکتے۔ .

این سی پی کے لیڈر نے کہا کہ مسٹر مودی ہمارے ملک کے وزیر اعظم ہیں اور اگر کسی بھی ملک کا کوئی بھی شخص یا کوئی لیڈر، رکن پارلیمنٹ یا کوئی بھی عہدیدار ہمارے وزیر اعظم کے بارے میں غلط تبصرہ کرتا ہے تو وہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔ ہمیں اپنے وزیراعظم کا احترام کرنا چاہیے۔ وزیراعظم کے خلاف ملک سے باہر کی کوئی بات قبول نہیں کی جاسکتی ۔

انڈیا الائنس پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پہلی میٹنگ ہونے سے قبل مسٹر پوار نے کہا "اتحاد کے تمام لیڈر میٹنگ میں سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں بات کریں گے۔ اجلاس میں تمام جماعتیں اپنے لیے نشستوں کا مطالبہ کریں گی اور ایسی صورت حال میں جب کئی جماعتیں اکٹھی ہوتی ہیں تو جارحانہ مطالبات بھی کیے جاتے ہیں لیکن سب کو مل کر اتحاد کی جیت کو یقینی بنانے کا راستہ نکالنا چاہیے۔

a3w
a3w