تلنگانہ
تلنگانہ کی وزیر کونڈاسریکھا ڈینگو سے متاثر
تلنگانہ کی وزیر کونڈاسریکھا ڈینگو سے متاثرہوگئی ہیں۔حال ہی میں اختتام پذیراسمبلی اجلاس کے موقع پر وہ ڈینگوسے مثبت پائی گئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیر کونڈاسریکھا ڈینگو سے متاثرہوگئی ہیں۔حال ہی میں اختتام پذیراسمبلی اجلاس کے موقع پر وہ ڈینگوسے مثبت پائی گئیں۔
تقریبا ایک ہفتہ سے وہ ڈینگو کے بخار سے متاثر ہیں جس کی وجہ سے وہ عوام کے درمیان نہیں آرہی ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ میڈارم جاتراتک روبہ صحت ہوجائیں گی۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرس نے ان کے ضروری معائنے کئے جس پر پتہ چلا کہ وہ ڈینگو سے متاثر ہوگئی ہیں۔
انہوں نے اس سلسلہ میں ایک ویڈیو پیام بھی جاری کیا۔