حیدرآباددہلی

اسد اویسی کی دہلی رہائش گاہ پر سنگباری

مسٹر اویسی نے اس معاملے میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے اس واقعہ کی معلومات دیں اور کہا کہ میری دہلی کی رہائش گاہ پر دوبارہ حملہ ہوا ہے۔

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی نئی دہلی کے اشوک روڈ پر واقع سرکاری رہائش گاہ پر اتوار کی رات مبینہ طور پر پتھراؤ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید
اسد الدین اویسی نے گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات (ویڈیو)
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

مسٹر اویسی نے اس معاملے میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے اس واقعہ کی معلومات دیں اور کہا کہ میری دہلی کی رہائش گاہ پر دوبارہ حملہ ہوا ہے۔

سال 2014 کے بعد یہ چوتھا واقعہ ہے۔ آج رات میں جئے پور سے واپس آیا اور میرے گھریلو ملازم نے مجھے بتایا کہ شرپسندوں کے ایک گروپ نے پتھراؤکیا، جس سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دہلی پولیس کو انہیں فوراً گرفتار کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تشویشناک ہے کہ اس طرح کا واقعہ ایک نام نہاد ہائی سیکیورٹی زون میں ہوا ہے۔

میں نے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے اور وہ میری رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔

a3w
a3w