تلنگانہ
امریکہ میں فائرنگ میں ہلاک نوجوان کے خاندان کیلئے ایکس گریشیا، تلنگانہ کے وزرا کا اعلان
انہوں نے ارکان خاندان کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اس مشکل وقت میں صبر سے کام لیں۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے ارکان خاندان کے لئے پانچ لاکھ روپے معاوضہ کا بھی اعلان کیا گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزرا سریدھربابو اوراے لکشمن کمار نے امریکہ میں حال ہی میں ہونے والے فائرنگ کے ایک المناک واقعہ میں ہلاک تلنگانہ کے پی چندر شیکھرکو خراج پیش کیا۔
وزراء نے ہفتہ کے روز ٹیچرز کالونی، بی این ریڈی ڈویژن میں واقع ان کے گھر پہنچ کر ان کے ارکان خاندان سے تعزیت کااظہار کیا۔
انہوں نے ارکان خاندان کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اس مشکل وقت میں صبر سے کام لیں۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے ارکان خاندان کے لئے پانچ لاکھ روپے معاوضہ کا بھی اعلان کیا گیا۔
وزراء نے یہ بھی یقین دلایا کہ آنجہانی کے بھائیوں کو ان کی قابلیت کے مطابق روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، چاہے وہ نجی شعبہ میں ہوں یا آؤٹ سورسنگ کے ذریعہ۔