تلنگانہ

تلنگانہ: نابالغ عاشق اور معشوقہ نے ایک ہی رسی سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی

والدین کے شادی سے امکانی انکار کے خوف سے تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے دوباک میں نابالغ عاشق اورمعشوقہ نے خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: والدین کے شادی سے امکانی انکار کے خوف سے تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے دوباک میں نابالغ عاشق اورمعشوقہ نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے گئے
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

یہ واقعہ لچم پیٹ علاقہ میں بدھ کی صبح پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ دوباک سے تعلق رکھنے والی انٹرمیڈیٹ سال دوم میں زیرتعلیم نابالغ طالبہ،لچم پیٹ کا رہنے والا نابالغ انٹرمیڈیٹ سال دوم کاطالب علم ایک پرائیویٹ کالج میں زیرتعلیم تھے۔

کچھ عرصہ سے یہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

اسی دوران بدھ کو لڑکے اورلڑکی نے ایک مکان میں ایک ہی رسی سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

لڑکے کے افراد خاندان نے ان دونوں کو پھانسی پر لٹکتاہوا دیکھ کر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔