جرائم و حادثاتحیدرآباد

ایر پورٹ پر دومسافرین کے قبضہ سے 7کروڑ مالیتی ماریجونا ضبط (ویڈیو)

ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی) کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز کہا کہ شمس آباد ایر پورٹ پر بنکاک سے آنے والے 2 مسافروں کے قبضہ سے 7.096 کیلو ہائیڈرو پونک ویڈس (گھاس) کو جس کی مالیت بازار میں 7کروڑ روپے بتائی گئی ہے، ضبط کرلیا۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی) کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز کہا کہ شمس آباد ایر پورٹ پر بنکاک سے آنے والے 2 مسافروں کے قبضہ سے 7.096 کیلو ہائیڈرو پونک ویڈس (گھاس) کو جس کی مالیت بازار میں 7کروڑ روپے بتائی گئی ہے، ضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں
مادھاپور میں 3 منشیات فروش اور 5 صارفین گرفتار، 4.34 کروڑ مالیتی ہیروئن پیسٹ ضبط
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
دار القضاء جامعتہ المؤمنات کی سلور جوبلی تقریبات کے ضمن میں اسلامی فقہ پر خصوصی نشست: مشائخ اور اسکالرز کی شرکت
اصلاحِ معاشرہ میں شعرا اور ادیبوں کا کردار اہم — اردو زبان کے فروغ کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت
جمعہ کے موقع پر بارانِ رحمت کے لیے خصوصی دعا کی اپیل: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

ڈی آر آئی کی جانب سے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز ان دو مسافرین کو روک کر ان کے سامان کی تلاشی لی گئی جس میں چاکلیٹ کے کوورس میں سے13ویاکیوم شفاف پاکٹس دستیاب ہوئے۔

ان تمام 13پاکٹوں میں سے گانٹھ والی سبزرنگ کی شئے برآمد ہوئی فیلڈ ٹسٹ کٹ کے ذریعہ اس شئے کا تجزیہ کیا گیا تو اس کا نتیجہ ماریجو نامثبت آیا۔ ماریجونا ممنوعہ نشیلی شئے ہے۔

ان پاکٹوں میں سے7.096 کیلو ہائیڈرو پونگ گھاس کو ضبط کرلیا گیا۔ ان دو مسافرین کو این ڈی پی ایس ایکٹ بابتہ1985کی دفعات کے تحت گرفتار کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔