تلنگانہ
تلنگانہ: 15 لاکھ سے زائد بوگس راشن کارڈس کی منسوخی کا امکان
حکومت نے تمام راشن کارڈ رکھنے والوں کے لئے ای۔کے وائی سی کی تکمیل کو لازمی قرار دیا ہے۔ ان افراد نے مقررہ مدت میں ای۔کے وائی سی مکمل نہیں کیا، جس کے باعث ان کے کارڈس کی منسوخی کا امکان ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست میں موجود بوگس راشن کارڈس کی شناخت اور ان کی منسوخی کے لئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔
حکومت نے تمام راشن کارڈ رکھنے والوں کے لئے ای۔کے وائی سی کی تکمیل کو لازمی قرار دیا ہے۔ ان افراد نے مقررہ مدت میں ای۔کے وائی سی مکمل نہیں کیا، جس کے باعث ان کے کارڈس کی منسوخی کا امکان ہے۔
فی الحال، ریاست میں تقریباً 89.96 لاکھ راشن کارڈس پرراشن دیاجارہا ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب سے صرف ان افراد کو راشن کارڈس جاری کئے جائیں گے جو ”سِٹیزن 360“ڈیٹا بیس میں مستند اور اہل قرار پائیں گے۔
اس اقدام کا مقصد راشن کارڈ س کے نظام میں شفافیت لانا اور ان افراد کو فائدہ پہنچانا ہے جو واقعی اس کے مستحق ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ بوگس کارڈس کی موجودگی سے نہ صرف مستحق افراد کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ سرکاری وسائل کا بھی غلط استعمال ہوتا ہے۔