تلنگانہ

تلنگانہ:دل کا دورہ پڑنے سے اندرون گھنٹہ ماں اور بیٹے کی موت

دل کا دورہ پڑنے سے اندرون گھنٹہ ماں اور بیٹے کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے میدک ضلع کے کوچن پلی گاوں میں پیش آیا۔

حیدرآباد: دل کا دورہ پڑنے سے اندرون گھنٹہ ماں اور بیٹے کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے میدک ضلع کے کوچن پلی گاوں میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

تفصیلات کے مطابق بیٹے 36سالہ نرسمہاگوڑ کی ہفتہ کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔اس کی ماں جو اس سے کافی زیادہ محبت کرتی تھی، اس کی موت کاصدمہ برداشت نہ کرسکی اور بیٹے کی موت کے اندرون ایک گھنٹہ ماں 57سالہ لکشمی کی بھی دل کادورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

مقامی افرادکے مطابق نرسمہا گوڑ کار چلا تاتھا۔ اس کو آج صبح کی اولین ساعتوں میں دل کا دورہ پڑا جس پر ا س کے ارکان خاندان نے اس کو اسپتال منتقل کیا، علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

جب اس کی ماں کو اس کا علم ہوا تو وہ اپنے بیٹے کی موت کاصدمہ پرداشت نہیں کرسکی اور اچانک گر پڑی۔ اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ نرسمہا گوڑ کے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔