تلنگانہ

تلنگانہ: ورنگل ایم جی ایم اسپتال میں لاپرواہی: غلط لاش حوالے، ارکان خاندان میں شدید غم و غصہ

تفصیلات کے مطابق، رایاپرتی منڈل کے میلارن گاؤں سے تعلق رکھنے والے "کمارسوامی" نامی شخص سڑک حادثہ میں زخمی ہو کر اسپتال میں زیر علاج تھا اور بعد ازاں اس کی موت ہوگیی تاہم ایم جی ایم اسپتال کے عملہ نے کمارسوامی کی لاش کی جگہ کسی دوسرے شخص کی لاش اس کے ارکان خاندان کے حوالے کر دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال میں مردہ خانہ کے عملے کی سنگین لاپرواہی سامنے آئی ہے جہاں ایک سڑک حادثہ میں ہلاک شخص کی لاش کی جگہ غلط لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹرس کی لاپرواہی سے میں اپنے نومولود سے محروم ہوگیا۔ متاثر شخص کا اظہار کرب
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس


تفصیلات کے مطابق، رایاپرتی منڈل کے میلارن گاؤں سے تعلق رکھنے والے "کمارسوامی” نامی شخص سڑک حادثہ میں زخمی ہو کر اسپتال میں زیر علاج تھا اور بعد ازاں اس کی موت ہوگیی تاہم ایم جی ایم اسپتال کے عملہ نے کمارسوامی کی لاش کی جگہ کسی دوسرے شخص کی لاش اس کے ارکان خاندان کے حوالے کر دی۔


لواحقین جب آخری رسومات کے لیے لاش کو شمشان لے گئے تو وہاں انہیں پتہ چلا کہ یہ لاش کمارسوامی کی نہیں ہے۔ اس غلطی کے انکشاف کے بعدارکان خاندان نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔


ذرائع کے مطابق ایم جی ایم اسپتال کا عملہ اس معاملہ کو دبانے اور خاموشی سے میت کو تبدیل کرنے میں مصروف رہا تاکہ بات باہر نہ جائے۔ تاہم، متاثرہ خاندان نے اسپتال کے عملے کی لاپرواہی پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔