حیدرآباد

تیز رفتار بی ایم ڈبلیو کی ٹکر سے بلدی ملازم شدید زخمی، ویڈیو وائرل

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ ٹووہیلر پر سوار ایک شخص کو مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ایس یو وی گاڑی نے ٹکر دے دی ہے۔ اسکوٹر جس پر یہ شخص سوار تھا، کی رفتار دھیمی تھی۔

حیدرآباد: شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز کے نواحی علاقہ میں آج صبح ایک تیز رفتار بی ایم ڈبلیو کی ٹکر سے ایک بلدی ملازم شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ کار چلانے والا حالت نشہ میں تھا۔

متعلقہ خبریں
مساج پارلر پر دھاوا، 8 خواتین اور دیگر دو گرفتار
کمسن ارمان چاؤش بنجارہ ہلزکے انسپکٹر
بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی
گاؤ رکھشکوں پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک ہلاک

 سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ ٹووہیلر پر سوار ایک شخص کو مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ایس یو وی گاڑی نے ٹکر دے دی ہے۔ اسکوٹر جس پر یہ شخص سوار تھا، کی رفتار دھیمی تھی۔ لیکن تیز رفتار کار نے نہ صرف اسکوٹر کو ٹکر دے دی بلکہ اسکوٹر سوار شخص کو کچھ فاصلہ تک گھسیٹ کر لے گئی اس کے بعد کار رک گئی۔

 اس واقعہ کے بعد کار چلانے والا شخص فرار ہوگیا۔ ایک راہ گیر نے زخمی جی بالا چندر یادو کو ہاسپٹل منتقل کردیا۔ جی ایچ ایم سی کے ایک سرکل  منیجر جی بالا یادو، ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ بنجارہ ہلز پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے ایس یو وی کار کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

a3w
a3w