تلنگانہ

تلنگانہ: جائیداد کا تنازعہ،بھتیجہ نے چاچی کا قتل کردیا

تفصیلات کے مطابق 70 سالہ ایم راملماں اپنے گھر کے باہر مرچ صاف کر رہی تھی کہ اس کے دیور کے بیٹے شیکھر نے اچانک چاقو سے اس پر وحشیانہ حملہ کر دیا۔ ملزم نے ان پر کئی وار کئے جس کے نتیجہ میں ضعیف خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: جائیداد کے تنازعہ میں بھتیجہ نے چاچی کا قتل کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے کھمم شہر میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
کیلی فورنیا میں اسکولی طلباء میں لڑائی، چاقوسے حملہ
چھوٹا راجن کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری
نابالغ کے مال میں زکوٰۃ
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

تفصیلات کے مطابق 70 سالہ ایم راملماں اپنے گھر کے باہر مرچ صاف کر رہی تھی کہ اس کے دیور کے بیٹے شیکھر نے اچانک چاقو سے اس پر وحشیانہ حملہ کر دیا۔ ملزم نے ان پر کئی وار کئے جس کے نتیجہ میں ضعیف خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

بتایا جاتا ہے کہ خاندان میں گزشتہ کافی عرصہ سے 27 ایکڑ اراضی کی تقسیم پرتنازعہ چل رہا تھا۔ کئی بار مقامی افرادکے درمیان پنچایت بھی ہوئی لیکن مسئلہ حل نہ ہو سکا اور معاملہ عدالت تک پہنچ گیا۔


مقامی افرادکے مطابق شیکھر اصل میں اپنے بڑے بھائی نرسمہا راؤ کو قتل کرنے کے ارادہ سے آیا تھا۔ اس نے پہلے اسے فون کیا لیکن جب پتہ چلا کہ وہ گھر پر نہیں ہے تو وہ سیدھا گھر پہنچا اور وہاں موجود اپنی چچی پر حملہ کر دیا۔ اس دوران ایک مقامی شخص بنڈلہ مہیش نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی جس میں وہ بھی زخمی ہو گیا۔


پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم شیکھر پہلے ہی سے ایک روڈی شیٹر ہے اور اس کے خلاف مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔