تلنگانہ
تلنگانہ: بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت
تفصیلات کے مطابق 40 سالہ جگن جو ریگولا گنڈی کا رہنے والا ایک قبائلی کسان تھا کھیت میں کام ختم کرنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرا دری کتہ گوڑم ضلع کے منوگورو منڈل کے ریگولا گنڈی علاقہ میں ہفتہ کی شام بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق 40 سالہ جگن جو ریگولا گنڈی کا رہنے والا ایک قبائلی کسان تھا کھیت میں کام ختم کرنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا۔
اسی دوران علاقہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش شروع ہوئی۔ جگن جب جنگل کے گھنے علاقے سے گزر رہا تھا، اسی وقت اس پر بجلی گری، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔