تلنگانہ
تلنگانہ: بائیک کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک
یہ حادثہ جڑچرلہ جانے والی قومی شاہراہ کے قریب ماری پلی کے پاس پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈنڈی منڈل سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ متیا گھر سے چارا کونڈا کے لیے موٹر بائیک پر روانہ ہوا تھا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلع میں بائیک کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
یہ حادثہ جڑچرلہ جانے والی قومی شاہراہ کے قریب ماری پلی کے پاس پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈنڈی منڈل سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ متیا گھر سے چارا کونڈا کے لیے موٹر بائیک پر روانہ ہوا تھا۔
راستہ میں ماری پلی کے پاس ڈنڈی منڈل کے واول کول گاوں کے رہنے والے چنیا کی موٹر بائیک کا پٹرول ختم ہونے کی وجہ سے وہ بائیک کو سڑک کے کنارے دھکیلتا ہوا چل رہا تھا۔
اسی دوران متیاکی بائیک اس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں متیاموقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔لاش کو کلواکرتی اسپتال منتقل کیا گیا۔