قومی

منی پور میں فوج کا مشترکہ آپریشن، 23 عسکریت پسند گرفتار (ویڈیو)

منی پور میں سلسلہ وار مشترکہ کارروائیوں میں فوج اور دیگر مرکزی و ریاستی فورسس نے مختلف تنظیموں کے 23 انتہاپسندوں کو گرفتار کیا اور 8 اضلاع سے 40اقسام کے ہتھیار ضبط کئے۔

امپھال (آئی اے این ایس) منی پور میں سلسلہ وار مشترکہ کارروائیوں میں فوج اور دیگر مرکزی و ریاستی فورسس نے مختلف تنظیموں کے 23 انتہاپسندوں کو گرفتار کیا اور 8 اضلاع سے 40اقسام کے ہتھیار ضبط کئے۔

ضبط کردہ اسلحہ میں سلف لوڈنگ رائفل(ایس ایل آر)‘ ایم 16 رائفل‘ اسٹین مشین گن‘ انساس رائفل‘.303 رائفل‘ ڈبل بیرل (2 نالی) رائفل‘ سنگل بیرل (ایک نالی) رائفل اور 9 ایم ایم پستول شامل ہیں۔