تلنگانہ

میدک کے کلاکل میں غیر مجاز مکانات مہندم کرنے کی کوشش،مقامی عوام کی مخالفت

کلکٹر نے ان غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی تھی۔پنچایت راج، ٹاسک فورس کے عہدیداران عمارتوں کو منہدم کرنے کے لئے بلڈوزرکے ساتھ پہنچ گئے جن کو عوامی مخالفت کا سامنا کرناپڑا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک کے کلاکل میں کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ گرام پنچایت کی اجازت کے بغیر تعمیرکردہ مکانات کو عہدیداروں نے بلڈوزر سے مہندم کرنے کی کوشش کی جس کی مخالفت کرتے ہوئے مقامی افرادنے اس کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
حکومت، اہم بلوں کو بلڈوز کرنا چاہتی ہے: کانگریس
انیس الغرباء بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام کل جماعتی احتجاجی اجلاس
حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست
ترنمول کانگریس قائد کا قتل باروپور میں کشیدگی
دسہرہ کے موقع پر آر ٹی سی مسافرین سے زیادہ کرایہ کی وصولی پر تنقید

اس مسئلہ پر عہدیداروں اور مقامی افراد کے درمیان بحث وتکرارہوگئی اورکشیدگی پھیل گئی۔حال ہی میں ہوئے پرجاوانی پروگرام کے دوران کلکٹر سے شکایت کرتے ہوئے کہاگیا تھا کہ اس علاقہ میں غیر مجاز تعمیرات ہیں جس کو منہدم کرنے کی ضرورت ہے۔

کلکٹر نے ان غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی تھی۔پنچایت راج، ٹاسک فورس کے عہدیداران عمارتوں کو منہدم کرنے کے لئے بلڈوزرکے ساتھ پہنچ گئے جن کو عوامی مخالفت کا سامنا کرناپڑا۔عوام نے ان کی گاڑیوں کو روک دیا اور ان پر برہمی کااظہار کیا۔