جرائم و حادثات

تلنگانہ:نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے ایک شخص ہلاک،لاش اندھیرے میں نظرنہ آنے پر دوسری گاڑیاں چڑھ گئیں

تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہلاک شخص کی لاش اندھیرے میں نظرنہ آنے پر نامعلوم گاڑیاں اس پر چڑھ گئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہلاک شخص کی لاش اندھیرے میں نظرنہ آنے پر نامعلوم گاڑیاں اس پر چڑھ گئیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

یہ حادثہ کل شب کوداڑ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جس میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

اندھیرے میں لاش نظر نہ آنے کی وجہ سے اس ہائی وے پر آنے والی تمام گاڑیاں اس پر چڑھ گئیں۔لاش کے تمام اعضاء شناخت سے باہر تھے۔

صبح مقامی افرادنے اس لاش کو دیکھا اور پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔