حیدرآباد
تلنگانہ:دریائے کرشنا کی پائپ لائن پھٹ پڑی۔پانی کااخراج
تلنگانہ کے راجندرنگر میں بدویل کے حدود میں دریائے کرشنا کی پائپ لائن پھٹ پڑی جس کے سبب پانی بہنے لگا

حیدرآباد: تلنگانہ کے راجندرنگر میں بدویل کے حدود میں دریائے کرشنا کی پائپ لائن پھٹ پڑی جس کے سبب پانی بہنے لگا۔
مقامی افراد نے کہا کہ تقریبا دو گھنٹوں تک پانی کا اخراج جاری رہا۔
ڈیری فارما چوراہے سے راجندرنگر جانے والی اہم شاہراہ پر پانی جمع ہوگیاجس کے نتیجہ میں ٹریفک کی رفتار سست ہوگئی۔
عوام نے کہا کہ عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ فوری طورپر اقدامات کریں۔
یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔