جرائم و حادثات
مندر میں درشن کیلئے قطار میں ٹہری خاتون کی دل کا دورہ پڑنے سے موت
مندر میں درشن کیلئے قطار میں ٹہری خاتون کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کی راجنا مندر میں پیش آیا۔
حیدرآباد: مندر میں درشن کیلئے قطار میں ٹہری خاتون کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کی راجنا مندر میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق لکشمی نامی خاتون جس کا تعلق ضلع کے ماناکنڈورمنڈل سے ہے، درشن کیلئے قطار میں ٹہری تھی کہ اچانک وہ گرپڑی۔
وہ گذشتہ روز اپنے ارکان خاندان کے ساتھ درشن کیلئے مندر آئی تھی تاہم شردھالوووں کی بھاری تعداد دیکھ کر اس نے منگل کو درشن کرنے کافیصلہ کیا۔
اپنے اس منصوبہ کے مطابق وہ منگل کی صبح درشن کیلئے قطار میں ٹہری تھی کہ اچانک گرپڑی۔
اس کے ارکان خاندان اس واقعہ پر سکتہ سے دوچار ہوگئے جنہوں نے مندر اسٹاف کے ساتھ مل کر اس کو اسپتال پہنچایاتاہم ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔
a3w