تلنگانہ

تلنگانہ: گرلز ہاسٹل کی عمارت کے ایک روم کے سلاب کا پلاسٹر گرگیا

تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع میں کاکتیہ یونیورسٹی کے پوتنا گرلز ہاسٹل کی عمارت کے ایک روم کے سلاب کا پلاسٹر گرگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع میں کاکتیہ یونیورسٹی کے پوتنا گرلز ہاسٹل کی عمارت کے ایک روم کے سلاب کا پلاسٹر گرگیا۔

متعلقہ خبریں
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

اس وقت کمرہ میں کوئی نہیں تھا جس کی وجہ سے بڑاحادثہ ٹل گیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی طالبات میں تشویش کی لہردوڑگئی۔

یہ سلاب کا پلاسٹرکل شب گرپڑاجس کے نتیجہ میں روم میں رکھا سامان بکھرگیا۔

انہوں نے اس واقعہ پر ہاسٹل کے ذمہ داروں پر شدید برہمی کااظہار کیاجس کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ان طالبات کا کہنا تھا کہ چند روز قبل پنکھا گرنے سے ایک طالبہ زخمی ہوگئی تھی۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی طلبہ یونین کے لیڈراورکارکن بڑی تعداد میں وہاں پہنچ گئے جنہوں نے نعرے بازی شرو ع کردی۔