آندھراپردیش

اے پی میں گیس سلنڈر پھٹ پڑنے کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی

حکام نے تبایاہے کہ اس ٹرک میں 300 کے قریب سلنڈرس تھے جن میں 100 سلنڈرس، پھٹ پڑے جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف کا ماحول پھیل گیا۔ سلنڈر پھٹ پڑنے سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں امراوتی کے قریب قومی شاہراہ پر جمعہ کے روز صبح کی اولین ساعتوں میں اس وقت خوف کا ماحول دیکھا گیا جبکہ ایک ٹرک، جس میں 100سے زائد ایل پی جی سلنڈرس لدے تھے، میں آگ لگ گئی۔

یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق گیس سلنڈرس سے لدا ٹرک، جو کرنول سے اُلوا پاڈو جارہا تھا کہ کو مرو منڈل کے گاؤں ددا وئرہ کے قریب میں آگ بھڑک اٹھی۔ گیس سلنڈرس پھٹ پڑنے کے ساتھ ہی عملہ، ٹرک سے باہر کودگیا۔

حکام نے تبایاہے کہ اس ٹرک میں 300 کے قریب سلنڈرس تھے جن میں 100 سلنڈرس، پھٹ پڑے جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف کا ماحول پھیل گیا۔ سلنڈر پھٹ پڑنے سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔