تلنگانہ

تلنگانہ:نابالغ کو ہراساں کرنے پر 6 افراد کے خلاف پوکسو معاملہ

تلنگانہ کی کریم نگر ٹاون ون پولیس نے نابالغ لڑکی کو ہراساں کرنے پر 6 افرادبشمول 5 نابالغ لڑکوں کے خلاف پوکسوایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی کریم نگر ٹاون ون پولیس نے نابالغ لڑکی کو ہراساں کرنے پر 6 افرادبشمول 5 نابالغ لڑکوں کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں
ہوٹل منہدم کیس، اداکار وینکٹیش اور افراد خاندان کیخلاف کیس درج
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
لوجہاد کے الزام میں ایک گرفتار
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

پولیس کے مطابق دسویں جماعت کی طالبہ، انٹرمیڈیٹ کے طالب علم سے محبت کرتی تھی۔

ایک سال پہلے لڑکے کے دو دوستوں نے ان دونوں کی قابل اعتراض تصاویر اورویڈیوز لے لی اور لڑکی کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔

پولیس نے کہاکہ ان دونوں نے لڑکی کے والدین کو اس لڑکے کے ساتھ اس کی محبت کی اطلاع دینے کی دھمکی دیتے ہوئے اپنی جنسی خواہش کی تکمیل کی تھی۔

بعد ازاں دیگر تین لڑکوں نے بھی لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔

اس ہراسانی سے تنگ آکر لڑکی نے اپنے والدین کو اس بات کی اطلاع دی جنہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس نے اس لڑکی کے بوائے فرینڈ کے ساتھ ساتھ دیگر 5کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت ایک معاملہ درج کرلیا۔