مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، مزید 66 شہید

غزہ کے مظلوم شہریوں پر صیہونی فوج کی جانب سے رات کی تاریکی میں بھی حملوں کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ: غزہ کے مظلوم شہریوں پر صیہونی فوج کی جانب سے رات کی تاریکی میں بھی حملوں کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے تازہ ترین کارروائیوں کے دوران 5 گھروں سمیت بے گھر افراد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 27 افراد جام شہادت نوش کرگئے۔

رفح میں اسرائیلی فوج کی جانب سے 3 جب کہ غزہ شہر میں 2 الگ الگ حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

ظالم فوج نے رفح میں ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد موت کی نیند سلادیا، جب کہ اس خاندان میں صرف ایک واحد بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 66 فلسطینی شہید ہوئے۔

یاد رہے کہ غزہ جنگ بندی کے لئے قطر اور مصر کی ثالثی میں کوششیں تیز کردی گئی ہیں، حماس کا وفد آج قاہرہ میں ثالث کاروں کو اسرائیل کی جنگ بندی تجاویز پر اپنے جواب سے آگاہ کرے گا۔

a3w
a3w