تلنگانہ

تلنگانہ:جسم فروشی کے اڈہ پر پولیس کا چھاپہ

جسم فروشی کے اڈہ پر تلنگانہ کی مہیشورم کی ایس اوٹی پولیس نے چھاپہ مارکر تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

حیدرآباد: جسم فروشی کے اڈہ پر تلنگانہ کی مہیشورم کی ایس اوٹی پولیس نے چھاپہ مارکر تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
20 جعلی تعلیمی اسناد ضبط، 3 گرفتار،مہیشورم ایس او ٹی کی کارروائی
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

ان کو مزید کارروائی کے لئے میرپیٹ پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

پولیس نے بتایا کہ آندھراپردیش کے ضلع گنٹور سے تعلق رکھنے والی 35سالہ خاتون مقامی پولیس اسٹیشن کے حدود میں اُودیگ نگر بنڈنگ پیٹ میں واقع اپنے مکان میں جسم فروشی کا اڈہ چلارہی تھی۔

باوثوق اطلاع پر ایس اوٹی پولیس نے اس مکان پر چھاپہ مارا اور آرگنائزرخاتون کے بشمول دو گاہکون کو حراست میں لے کر میرپیٹ پولیس کے حوالے کردیا۔

ان کے پاس سے 17 ہزارروپئے سے زائد رقم ضبط کرلی گئی۔