حیدرآباد

پرائیوٹ شعبہ میں 8 یونیورسٹیوں کے قیام کی اجازت: سبیتا اندرا ریڈی

سریدھر بابو نے کہاکہ یونیورسٹیوں کو اجازت دینے کی سفارشات کی بنیاد پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے۔ سریدھر بابو نے یہ بھی مشورہ دیا کہ نئے قائم ہونے والے میڈیکل کالجوں کے لیے مناسب تقررات کیے جائیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے انکشاف کیا کہ پرائیویٹ شعبہ میں 8 یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے اجازت دی گئی ہے۔ بحث میں کانگریس کے رکن سریدھربابو نے کہا کہ ان کی پارٹی نجی شعبے میں یونیورسٹیوں کے قیام کے لیے حکومت کی طرف سے تجویز کردہ ترمیمی بل کے خلاف ہے۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ شعبہ میں قائم یونیورسٹیوں میں بھی ریزرویشن نافذ کرنے کا بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے یونیورسٹیوں کو اجازت دینے کی سفارشات کی بنیاد پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے۔ سریدھر بابو نے یہ بھی مشورہ دیا کہ نئے قائم ہونے والے میڈیکل کالجوں کے لیے مناسب تقررات کیے جائیں۔