تلنگانہ
تلنگانہ: سدی پیٹ ضلع میں تالاب کی سطح میں اضافہ،تین کسان پھنس گئے
ضلع کے اکبرپیٹ-بھون پلی منڈل کے پوتاریڈی پیٹ میں آبپاشی کے تالاب میں اچانک بہاو میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد بدھ کی رات سے تین کسان دوسری جانب پھنس گئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں تالاب میں پانی کی سطح میں شدید اضافہ کے سبب تین کسان دوسری جانب پھنس گئے۔
ضلع کے اکبرپیٹ-بھون پلی منڈل کے پوتاریڈی پیٹ میں آبپاشی کے تالاب میں اچانک بہاو میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد بدھ کی رات سے تین کسان دوسری جانب پھنس گئے۔
پھنسے ہوئے کسانوں کی شناخت ایس راجو، گوپال اور سدرشن کے طور پر کی گئی ہے جو سب چنا نظام پیٹ کے رہنے والے ہیں۔
وہ شام کے وقت اپنے کھیتوں میں گئے تھے کہ اسی دوران تالاب کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ کے سبب وہ وہاں پرپھنس گئے۔
اطلاع ملتے ہی کمشنر پولیس بی انورادھا پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔