تلنگانہ

تلنگانہ: توہم پرستی کی وجہ سے ایک حاملہ خاتون کی موت

تفصیلات کے مطابق عادل آباد ٹاؤن کے بنگارِو گوڑہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے پرشانت نے حال ہی میں نیا مکان تعمیر کروانا شروع کیا تھا۔ اس کی اہلیہ پراولیکاچھ ماہ کی حاملہ تھی۔

حیدرآباد: توہم پرستی کی وجہ سے ایک حاملہ خاتون کی موت کا افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں تاخیر سے منظرعام پر آیا۔

متعلقہ خبریں
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق عادل آباد ٹاؤن کے بنگارِو گوڑہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے پرشانت نے حال ہی میں نیا مکان تعمیر کروانا شروع کیا تھا۔ اس کی اہلیہ پراولیکاچھ ماہ کی حاملہ تھی۔

توہم پرستانہ عقائد کے تحت پرشانت کو یہ یقین تھا کہ گھر کی تعمیر کے دوران حمل برقرار رکھنا نحوست کا سبب بنتا ہے۔اسی وہم کی بنیاد پر اس نے اپنی بیوی کو زبردستی اسقاطِ حمل کی گولیاں کھلا دیں۔

گولیاں کھانے کے بعد خاتون کی طبیعت بگڑ گئی، جس پر گھر والوں نے فوری طور پر اُسے علاج کے لئے حیدرآباد منتقل کیا تاہم، وہ علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

خاتون کے گھر والوں کی شکایت پر پولیس نے شوہر پرشانت کے خلاف مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔