تلنگانہ

تلنگانہ: بی آرایس کی سلورجوبلی تقاریب کی تیاریاں تیزی سے جاری

ہنمکنڈہ ضلع کے ایلکاتُرتی میں یہ تقاریب 27اپریل کو منائی جائیں گی جس کے پیش نظر پارٹی لیڈروں نے ایلکاترتی میں تقریباً 1200 ایکڑ اراضی پر بڑے پیمانہ پرجلسہ منعقد کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کی سلورجوبلی تقاریب کے لئے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

ہنمکنڈہ ضلع کے ایلکاتُرتی میں یہ تقاریب 27اپریل کو منائی جائیں گی جس کے پیش نظر پارٹی لیڈروں نے ایلکاترتی میں تقریباً 1200 ایکڑ اراضی پر بڑے پیمانہ پرجلسہ منعقد کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

پارٹی لیڈران ریاست بھر میں تیاری کے اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ کئی سینئر لیڈران نے جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ میں آنے والے عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، اس کے لئے مکمل انتظامات کئے جا رہے ہیں۔