حیدرآباد
تلنگانہ: انتخابی ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے پرنسپل کی موت
شہرحیدرآباد کے ریڈہلز کے پولنگ اسٹیشن میں دل کا دورہ پڑنے سے ٹمریز اسکول کے پرنسپل کی موت ہوگئی جو انتخابی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے ریڈہلز کے پولنگ اسٹیشن میں دل کا دورہ پڑنے سے ٹمریز اسکول کے پرنسپل کی موت ہوگئی جو انتخابی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔
نرسمہا نامی پرنسپل،سکندرآباد لوک سبھا حلقہ کے ریڈہلز کے بوتھ نمبر151میں پولنگ سے متعلق ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ اس نے بے چینی کی شکایت کی اور بوتھ میں ہی گرگیا۔
طبی امداد پہنچانے سے پہلے ہی اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔